منشیات فروش عظیم خان کو پانچ سال کے لئے جیل بھیج دیا گیا 

0 203

لوٹن:منشیات فروش عظیم خان کو پانچ سال کے لئے جیل بھیج دیا گیا،مجرم نے فیس بک پراپنی بندوق اورنقدی کیش والی تصاویر شائع کی تھیں جس سے بیڈ فورڈ شائر پولیس کو یہ ثابت کرنے میں مدد ملی کہ وہ کلاس اے منشیات فروشی میں ملوث تھا۔

جمعرات 24 جون کو مجرم عظیم خان کراؤن کورٹ میں پیش ہوا جہاں اسےپانچ سال کے لئے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ پولیس کو ان کے گھر سے ایک بندوق اور 7000 پونڈ مالیت کی ایکسٹیسی ملی تھی۔ 

اس کے علاوہ مئی 2020 میں پولیس نے عظیم کو لوٹن کے ایک پارک میں (سٹاپ اینڈ سرچ) روک کرتلاشی لی تھی جہاں انھیں بھنگ، نقدی کیش اور ایک سے زیادہ فون ملے تھے۔

تاہم عدالت نے 24 جون بروز جمعرات خان کو دو بارممنوعہ اسلحہ رکھنے اور پانچ بار منشیات فروشی کے جرم ثابت ہونے پرپانچ سال کی سزا سنائی تھی اس موقع پر پولیس کا کہنا تھا کہ "ہم لوگوں کواس قسم کے استحصال اور خطرے سے بچانے اورانھیں روشن مستقبل پیش کرنے کے لئے بیڈفورڈشائر میں مختلف ایجنسیوں اور کمیونٹیز کے ساتھ مل کراس جرم میں ملوث افراد کا تعاقب کرے گے۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.