لندن میں نئے جدید ترین کاؤنٹر ٹیررسینٹر کا پہلا فیز تکمیل کے بعد کھول دیا گیا

0 147

لندن : لندن میں نئے جدید ترین کاؤنٹر ٹیرر سینٹر کا پہلا فیز تکمیل کے بعد کھول دیا گیا۔ ہوم سیکرٹری اور میئر لندن نے کائونٹر ٹیررازم آپریشنز سینٹر (سی ٹی او سی) کے پہلے عنصر کی تکمیل کے بعد اس کا دورہ کیا۔ یہ نیا سینٹر ویسٹ برامپٹن میں ایمپریس اسٹیٹ بلڈنگ میں قائم کیا گیا ہے جو 2017میں دہشت گری کے واقعات کی لہر کے تناظر میں بنایا گیا ہے، جن میں36افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سینٹر کے آپریشنز سویٹ اب مکمل طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کائونٹر ٹیررازم فرانزک لیبارٹری زیر تعمیر ہے جو سال رواں کے آخر میں کھل جائے گی۔

پیر کو ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل اور میئر لندن صادق خان نے میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر ڈیم کریسڈا ڈک کے ساتھ اس سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو اور ایم آئی فائیو کے ڈائریکٹر جنرل کین میکولم بھی موجود تھے۔2017میں حملوں کے بعد نافذ کردہ دی آپریشنل امپروومنٹ ریویو میں پتہ چلا کہ برطانیہ کو بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے کائونٹر ٹیررازم صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ میٹ کمشنر ڈیم کریسڈا ڈک نے کہا کہ نیا کائونٹر ٹیرر ازم آپریشن سینٹر لندن میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے میں مصروف افراد کو زیادہ مربوط اور موثر طریقے سے کام کرنے کی اجازت دے گا۔

اس سے لندن والے اور حقیقت میں برطانیہ بھر میں ہر ایک اس خطرے سے محفوظ تر ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم، میئر اور حکومت نے اس کیلئے جو سرمایہ کاری کی ہے، اس سے لندن اور برطانیہ بھر کو گلوبل کائونٹر ٹیررازم صلاحیتوں میں سب سے آگے رکھنے میں مدد ملے گی اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کو محفوظ تر رکھا جائے گا۔ مسٹر میکولم نے کہا کہ مخفی خطرات کا پتہ لگانا انہائی مشکل کام ہے اور ہم ہمیشہ ایسی راہوں کی تلاش میں لگے رہتے ہیں جن سے ان خطرات کا بہتر انذاز میں پتہ لگایا جا سکے اور صورت حال کو اپنے حق میں بہتر کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.