چوھدری جہانگیر اکبر کا یونین کونسل کٹھاڑ میں تگڑا پاور شو،متعدد افراد قافلے میں شامل

0 223

ڈڈیال:آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال چوھدری جہانگیر اکبر کا یونین کونسل کٹھاڑ میں تگڑا پاور شو متعدد آفراد کو اپنے قافلے میں شامل کر لیا تفصیلات کیمطابق آزادامیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال چوہدری جہانگیر اکبر کے اعزاز میں رکھی گئی کارنر میٹینگز بغیر کسی وقفے کے دھڑادھڑ جاری مخالفین کی نیندیں حرام سیاسی میدان کو بڑے جھٹکے امیدوار اسمبلی چوہدری جہانگیر اکبر کی حمایت میں بیٹھنے والوں کا نہ روکنے والا سلسلہ جاری و ساری بے شمار خاندان دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر امیدوار اسمبلی چوہدری جہانگیر اکبر کی حمایت کا آعلان سب ڈویژن ڈڈیال کی سب سے بڑی یونین کونسل کھٹاڑ کے مقام پر چوہدری نجابت ، چوہدری بشارت اور انکی پوری ٹیم کی طرف سے رکھی گئی کارنر میٹینگ میں آزادامیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال چوہدری جہانگیر اکبر کی دھماکے دار انٹری پنڈال آمد پر کھٹاڑ کی عوام کی طرف سے لاجواب رسپونس بڑے پیمانے پر چوہدری جہانگیر اکبر کا استقبال پھولوں کی پتیوں سمیت چوہدری جہانگیر اکبر کو سٹیج پر لایا گیا کارنر میٹینگ ایک وسیع جلسہ گاہ میں تبدیل ہو گئی جبکہ اس موقع پر چوہدری آصف گجر، چوہدری شباب فخرے ڈگار، ذیشان آمین، رفیق گجر، ریٹائر گرداور چوہدری مشتاق، چیئرمین یوتھ ونگ شہزاد شادہ، پہا تصور رائے پور اور دیگر عزیزواقارب امیدوار اسمبلی چوہدری جہانگیر اکبر کے ہمراہ تھے حمدوثناء کے بعد چوہدری شباب فخرے ڈگار پہا تصور رائےپور اور دیگر مقررین نے بڑی جاندار لہجے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اور الیکشن میں مکمل ووٹ سپورٹ اور روایتی سیاست دانوں کا قبلہ درست کرنے اور مخالفین کو کڑی شکست دینے کا عزم کیاآمیدوار اسمبلی چوہدری جہانگیر اکبر نے اپنے اظہارخیال میں کہا کہ میں صرف غریبوں کا دوست ہوں اور میں بات بھی صرف غریبوں کے حقوق پر کرتا ہوں چونکہ میری الیکشن میں آنے کی یہی واحد وجہ ہے انہوں نے مزید اپنے چاہنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے موٹے جو بھی سابقہ حکومت کے دور میں کام ہوئے ہم مانتے ہیں لیکن اس میں کسی کا کسی پر کوئی احسان تو نہیں ہے سابق وزیر حکومت نے پیسے کوئی اپنی جیب سے نہیں لگائیں یہ ملک بھی آپکا ہے یہاں وزیر مشیر بھی آپکی مرضی سے بنتے ہیں اور یہ پیسہ بھی آپکے کے دیے ہوئے ٹیکسوں کا ہے جس کا صرف دس فیصد اگر عوام پر لگ ہی جاتا ہے تو اس کے چرچے کیوں پانچھ سالوں تک ختم نہیں ہوتے میرے بھائیوں ابھی بھی وقت ہے جاگو اور ہوش کے ناخن لو اور غور کرو کے جن کا تیس چالیس ہزار( پی سی ) ہوٹل پر صرف ناشتے کا لگتا ہے وہ اپ کا دکھ درد کیا سمجھے گا ان کو اس سے کیا غرض ہو سکتی ہے کے کون مجبور ہے اور کس کے گھر کھانے کو کوئی اشیاء تک میسر نہیں ۔

جن کے موبائلز کا خرچ گاڑیوں کے خرچ اتنے ہیں کہ اگر اس فضول خرچی کو روکا جائے تو کتنے بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے لیکن یہ بات کون سمجھائیں کے یہ پیسہ انکے اباواجداد کا نہیں بلکہ یہ پیسہ دن میں سخت دھوپ میں مزدوری کرنے والے میرے ان بھائیوں کا ہے جن کا ٹیکس بلز وغیرہ کاٹ کر مشکل سے دو وقت کا کھانا ان کے حصے میں آتا ہے میرے بھائیوں ووٹ دو نا دو یہ آپ لوگوں کا انصاف ہے مگر کم آزکم اپنا حق حاصل کرنے کا طریقہ تو سیکھوں ایک بات میں واضع کر دوں کہ عوام سے بڑی طاقت پوری دنیا میں نہیں ہے لہذا اپنے اپ کو پہچانوں اور سچائی کا سامنا کرو اپ لوگوں کے پیار سے میں پراعتماد ہوں میرے دروازے اپ لوگوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں کوئی بھی کارکن ہو بے شک میری پارٹی کا ہو یا نہ ہو اگر اپ کی بات کوئی سرکاری ادارہ یا کوئی کھڑپینچ نہیں سنتا تو فکر نہ کریں میں سنوں گا آپکی بات اور مکمل اس پر ایکشن بھی لیا جائے گا ان شاءاللّہ کسی کو مایوسی نہیں ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ رہی بات ان لوگوں کی جن کو میرے اور میری ٹیم کارکنان کے خلاف پروپیگینڈے کے سوا اور کوئی کام نہیں ہے ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ یاد رہے تمام ووٹرز سپورٹرز میرے لیے قابل عزت ہیں میں دوسری جماعتوں کو بھی عزت دیتا ہوں اور اپنے چاہنے والوں کا تخفظ بھی کرنا جانتا ہوں اپنے اندر سے یہ غلط فہمیاں نکال دیں تو سب کے لیے بہتری ہو گی لہذا ایک امن پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں اور سنجیدگی کے ساتھ اپنا اپنا ورک کریں اور برائے کرم انتشار مت پھیلائیں سیاست کے میدان کو میدان جنگ نہ بنائیں میٹینگ کے احتتطام پر انتظامیہ کی طرف سے امیدوار اسمبلی چوہدری جہانگیر اکبر کی خدمت میں مقامی ہوٹل پر ایک شاندار دعوت کا بھی خصوصی اہتمام بھی کیا گیا جس میں بے شمار نئے چہرے بھی شامل ہو گئے جو چوہدری جہانگیر اکبر کے حطاب سے متاثر ہو کر ان سے ملاقات کے خواہشمند ہو گئے اور ملاقات کے بعد الیکشن میں بھرپور حمایت اور بھر پور سپورٹ کا اعلان بھی کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.