کھوئیرٹہ:چوہدری محمد رفیق نئیر کا جماعتی فیصلوں کا احترام دانشمندانہ اقدام ہے راجہ رضوان احمد خان، راجہ محسن خلیل خان کا مشترکہ بیان میں کہا کہ حالیہ انتخابات کے سلسلے میں ٹکٹوں کی تقسیم پر آزاد کشمیر بھر میں کافی اختلافات کھل کر سامنے آئے لیکن برحال اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔
اس سلسلے میں حلقہ ایل اے 13 کھوئیرٹہ 6 پی ٹی آئی کا ٹکٹ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی لینے میں کامیاب ہوئے چوہدری محمد رفیق نیئر سینئر ترین رہنما ہونے کے باوجود ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی حمایت کرنا احسن اقدام ہے جس نے کھوئیرٹہ سے تحریک انصاف کی کامیابی پر مہر ثبت کر دی سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نئیر نے اپنے دانشمندانہ فیصلہ سے کارکنان تحریک انصاف کے اندر بے چینی کو ختم کردی ہے اور مخالفین کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی ہے۔
آمدہ الیکشن میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے حکومت قائم کریں گی اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیراعظم آزاد کشمیر ہوں گے آزاد کشمیر میں خوشحالی کا سنہری دور شروع ہو گا