چوہدری اظہر فلاحی شخصیت چوہدری یوسف مرحوم کے جانشین،عوام کامیاب کروائے،پی ٹی آئی رہنمائوں کا جلسہ سے خطاب
ڈڈیال:حلقہ ایل اے ون ڈڈیال پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علی آمین گنڈا پور نے کہا کہ یہاں ڈڈیال کا امیدوار ایک بزرگ فلاحی شخصیت چوہدری یوسف مرحوم کے جانشین ہیں جو فلاحی کاموں میں آپنی مثال آپ ہیں آج عمران خان کہتے ہیں کہ اگر انڈیا سے بات ہو گئی تو پہلے کشمیریوں سے بات کرنا ہو گئی تبھی جا کر انڈیا سے بات ہو سکتی ہے اورسیز کو ووٹ کا حق دلائیں گے منگلا ڈیم کے لیے یہاں کے لوگوں نے قربانی دی آج ان کے لیے کچھ نہ کیا گیا وعدہ کرتا ہوں ان کے دکھوں کا مداوا ہو گا پوسٹ آفس کا مسئلہ بنا ہوا ہے جلد اس کو بینک کی شکل دیں گئے مسٹ کیمپس اور پاسپورٹ آفس بنے گا چک ہریام پل کا پیسہ کھایا گیا ہے تین ارب روپے دئیے ہیں جلد بقیہ کام شروع ہو گا ایم پی اے واثق قیوم اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہماری کامیابی کا آغاز حلقہ ایل اے ون ڈڈیال سے ہی ہو گاء لوگوں کا رجحان کرپشن کے خلاف عمران کے ساتھ ہےکشمیر کا مسئلہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نکلے گا۔
جو حالات جا رہے ہیں اس کے مطابق پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گئی یہاں کے لوگوں نے منگلا ڈیم کی تعمیر کے وقت بے شمار قربانیاں دیں اور آج ہمارا حق بنتا ہے ان لوگوں کی محرومیوں کاازالہ کیا جاےمراد سعید نے کہا ہے کہ آج یہاں کی عوام نے آپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور یہ سیٹ اظہر صادق کی پکی ہو گئی ہے پہلے پاکستان میں اقتدار پر قابض چور لٹیروں نے لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی آج بھاگ کر باہر چھپے ہیں وہ کس منہ سے لوگوں کے حقوق کی ترجمانی کریں گے اور دوسرے نے سندھ کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے اور بھوک افلاس سے بچے مر رہے ہیں اور یہ یہاں آ کر بڑکیں مار رہا ہے۔امیدوار اسمبلی پی ٹی آئی چوہدری اظہر صادق نے کہا کہ میں آج جو یہاں موجود ہوں بابا سیاست اور تعمیر و ترقی کے ہیرو چوہدری محمد یوسف کی وجہ سے ہوں۔
یہ قائدکشمیر کی محنت کا ثمر ہے کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر کی ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے گھنیر ڈڈیال میں جو مشکلات درپیش ہیں اس سلسلہ میں کل وفاقی وزیر اس جگہ کا دورہ کریں گئے تاکہ وہ آپنی آنکھوں حالات اور عوامی مشکلات دیکھ سکیں آج کا یہ جم غفیر آپ سب کی کامیابی کا ضامن ہے مگر آپ نے محنت جاری رکھنا ہے اور کامیابی کے بعد اللہ کے حضور نوافل ادا کریں گئے اور دوسرے دن جشن مناہیں گئے سابق وزیر حکومت راجہ واجد الر حمن،چوہدری حاجی شیر عالم،چوہدری صابر ایڈووکیٹ ندیم کیانی ایڈووکیٹ،مسعود چوہدری،حاجی خلیلو دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقعہ پر آزاد امیدوار اسمبلی حاجی شیر عالم نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا جلسہ گاہ میں آخر تک مختلف ایریا سے قافلے پنڈال میں آتے رہے اور کارکنوں کا جوش و جذبہ ولہانہ تھا تقریبا ڈڈیال شہر اور ساتوں یونین کونسل سے کارکنان سے شرکت کی۔