تحریک لبیک کی انتخابی مہم بھی زور و شور سے جاری،آڑہ جٹاں کے مقام پر کارنر میٹنگ کا انعقاد

0 760

ڈڈیال:تحریک لبیک کی انتخابی مہم بھی زور و شور سے جاری گزشتہ روز آڑہ جٹاں کے مقام پر تحریک لبیک کی انٹری ہوئی بارش میں بھی تحریک لبیک کی کارنر میٹنگ جاری رہی جس میں سرپرست اعلی میلاد کمیٹی آڑہ جٹاں افتخار شیرازی صدر رضوان علی،راجہ وقاص،راجہ شفیق الرحمن،راجہ اسد،راجہ قیصر،راجہ منیب الرحمن،راجہ معیز، راجہ چاند،راجہ زین،اعجاز بٹ،راجہ لطیف اور دیگر نے باقاعدہ طور پر تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کی کارنر میٹنگ سے امیر تحریک لبیک ڈویژن راولپنڈی حاجی رمضان چشتی،ناظم اعلی تحریک لبیک ڈویژن میرپور ماسٹر محمد نجیب،سید ثاقب حسین شاہ عمران حسین رضوی، خلیفہ ڈاکٹر محمد حنیف ،امیدوار اسمبلی فیصل احمد مشتاق اوردیگر نے خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو کرین پر مہر لگائیں کرین کے نشان کو یاد رکھیں۔

اس بار حضور سے وفا کریں حضور کے دین کو تخت پر لانے کے لیے اس بار کرین پر مہر لگائیں حضور سے وفا کریں کیونکہ قبر میں حضور نے ہی آنا ہے ان لیڈروں نے نہیں آنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ باقی پارٹیاں اپنے لیڈروں کا نعرہ لگاتی ہیں لیکن آپ خوش قسمت ہیں کہ لبیک یارسول کا نعرہ لگاتے ہیں میٹنگ کے اختتام پر خلیفہ ڈاکٹر بادشاہ خان نے خصوصی دعا بھی مانگی کہ اللہ پاک فیصل احمد مشتاق کو کامیاب کرے فیصل احمد مشتاق جو بابا خادم حسین رضوی کا مشن لے کر نکلے ہوئے اللہ پاک اس مشن پر ان کو ثابت قدمی عطا فرمائے۔

دریں اثنا تحریک لبیک کی کارنر میٹنگ گزشتہ رات یوسی کٹھاڑ کے علاقے مکڑوٹھی میں حافظ راشد محمود رضوی کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی شدید بارش میں بھی کارنر میٹنگ جاری رہی میٹنگ میں تحریک لبیک کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی حوالدار راجہ اسلم خان،وقاص کیانی،واجد راجپوت چوہدری عامر اور دیگر نے تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کی کارنر میٹنگ سے ناظم اعلی تحریک لبیک ڈویژن میرپور ماسٹر محمد نجیب،ماموں مشتاق آف ٹھارہ،راجہ وسیم اکرم امیدوار اسمبلی فیصل احمد مشتاق اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبر اور حشر میں حضور نے ہی کام آنا ہے باقی پارٹیاں اپنے لیڈروں کا نعرہ لگاتی ہیں لیکن ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم لبیک یارسول اللہ کا نعرہ لگاتے ہیں ہماری کمپین کا انداز دوسری پارٹیوں سے بالکل الگ ہے ہماری میٹنگ نہیں ہوتی ہے بلکہ ہماری محفل ہوتی ہیں جس میں حضور کا ذکر بیان کیا جاتا ہے آپ لوگ کرین کے نشان کو یاد رکھیں اور 25 جولائی کو حضور کے دین کو تخت پر لانے کے لیے کرین پر مہر لگائیں آخر میں درود و سلام بھی پڑھا گیا اور خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.