لندن:برطانیہ نے 19 جولائی سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ سماجی دوری اور ماسک پہننا لازم نہیں ہوگا۔ حتمی اعلان 12 جولائی کو صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائیگا۔
دریں اثنا دنیا کو کورونا وائرس نے کیسے جکڑا، اس حوالے سے ڈنمارک کے ایک آرٹسٹ نے کورونا وائرس کی دنیا پر قبضے کی تصویر اپنی پینٹنگ کے ذریعے دنیا کے سب سے بڑے مجسمے میں دکھادی جو کہ ڈنمارک میں نیا ریکارڈ بن گیا۔
جرمنی نے برطانیہ، بھارت، نیپال، پرتگال، روس پر عائد سفری پابندیوں میں نرمی کردی۔ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو 10روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
بھارت میں گذشتہ روز کورونا کے 34 ہزار 703 کیسز سامنے آئے جبکہ 553 اموات رپورٹ ہوئیں۔ بھارت میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 کروڑ سے زائد جب کہ اموات کی تعداد چار لاکھ سے زائد ہوگئی۔
جرمنی نے برطانیہ، بھارت، نیپال، پرتگال، روس پر عائد سفری پابندیوں میں نرمی کردی، ان پانچ ممالک سے آنے والے مسافروں کو 10روز قرنطینہ کرنا ہوگا، مکمل کوروناویکسی نیشن کرائے ہوئے مسافر قرنطینہ کی شرط سے آزاد ہونگے۔
جاپان ایسٹرازینیکا ویکسین کی 11لاکھ خوراکیں تائیوان بھیجےگا۔بنگلہ دیش میں کورونا کے سبب عائد لاک ڈاؤن میں 14جولائی تک توسیع کردی گئی۔