کوٹلی آزاد کشمیر : ممتاز کشمیر ی رھنما ء اینڈ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما راجہ آزاد کیانی جو گزشتہ روز کوٹلی آزاد کشمیر ننی دورہ پر گئے تھے اپنے دورہ آزاد کشمیر کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ھے کے وہ دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر میرپور انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر کا وعدہ پورا کیا جائے جو کے عوام کا بنیادی حق ھے ۔ انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مطالبہ کیا ھے کے وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلہ کشمیر کے مستقبل کے لیے زیر بحث لایا جائے ۔
انہوں نے کہا برصغیر جنوب ایشیاء میں پائیدار امن قائم کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل انتہائی ضروری ھے ۔ راجہ آزاد کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مطالبہ کیا ھے کے وہ اقوام متحدہ کی وساطت سے دونوں ممالک کو ایک روڈ میپ دے وہ ٹائم ٹیبل کے اندر مسئلہ کشمیر حل کریں بصورت دیگر اقوام متحدہ یو این سیکورٹی کونسل میں شامل رکن ممالک کشمیر کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں ۔انہوں نے بلاول بھٹو کے قومی اسمبلی میں دیے گئے بیان پر مذمت کرتے ہوئے کہا ان کے پاس کیا ثبوت ھے کے پی ٹی آئی گورنمنٹ کشمیر کے سودے میں ملوث ھے ۔
ھم وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ بلاول بھٹو زرداری کے اس بیان پر ان کا عدالتی ٹرائیل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا یہ بہت بڑا المیہ ھے کے کے پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے کشمیر ی عوام کو مایوس کرنے کے تقسیم کشمیر کے شوشے چھوڑتے رھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی لائی جائے ۔ انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا ھے کے وہ آزاد کشمیر میں ھونے والے انتخابات کو مسئلہ کشمیر کے ساتھ مشروط کیا جائے اقوام متحدہ اور آزاد کشمیر کے عوام کو ان کے مستقبل کی ضمانت دی جا ئے۔
اگر پاکستان گورنمنٹ اور اقوام متحدہ آزاد کشمیر گورنمنٹ کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان نہیں کرتے تو آزاد کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کیوں کرائے جاتے ہیں ۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں دیے گئے بیان پر مذمت کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر میں الیکٹڈ اور سلیکٹڈ حکومتوں کی بنیاد پی پی پی نے رکھی ہوئی ہےانتخابات آزاد کشمیر میں ھوتے ۔ اقتدار کی باریان اسلام آباد میں طے ھوتی ہیں ۔ راجہ آزاد کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا شملہ معاہرہ پی پی پی کی منہ پر طامچہ ھے جس نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر دوطرفہ بنا رکھا ھوا ھے ۔
پی پی پی نے اپنے دور حکومت میں شملہ معاہدہ منسوخ کیوں نہیں کیا ۔یوسف رضا گیلانی سابق وزیر اعظم پاکستان کے دور حکومت میں میر پور ایر پورٹ کی تعمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا بلکہ میرپور ایر پورٹ کی تعمیر کا اربوں روپے کا بجٹ اسلام آباد ایر پورٹ پر خرچ کیا گیا اور آزاد کشمیر کے لاکھوں عوام بیرون ملک آباد کشمیر ی عوام کے مطالبے کو نظر انداز کر دیا گیا ۔ پی پی پی کا یہ دھرا معیار قابل مذمت ھے ۔انہوں نے کہا سابق وزیر امور کشمیر منظور وٹو کے دور میں آزاد کشمیر میں آہل اینڈ گیس کے ذخائر موجود ہیں مگر ان پر آج تک کوئی کام نہیں کیا گیا ۔پاکستان کو ایک ناکام ریاست بنانے میں ان جماعتوں کا بڑا کردار ھے۔آج پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا طرز تکلم انتہائی قابل مذمت ھے۔ انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا ھے آزاد کشمیر عوام کو سولر انرجی نظام شمسی سسٹم مہیا کرنے کے لیے قومی پالیسی بنائی ۔ آزاد کشمیر میں بجلی کو انڈسٹری کے لیے استعمال کیا جا ئے۔