جرمنی نے برطانیہ، بھارت، پرتگال پر سفری پابندیاں نرم کر دیں

0 112

برلن:جرمنی نے برطانیہ، بھارت، نیپال، پرتگال اور روس پر عائد سفری پابندیوں میں نرمی کردی۔

میڈیا کے مطابق برطانیہ، بھارت، نیپال، پرتگال اور روس سے آئے مسافروں کو 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔دوسری جانب بنگلا دیش میں کورونا کے سبب عائد لاک ڈاؤن میں 14 جولائی تک توسیع کردی گئی۔

ادھر آسٹریلین فارمولا ون گراں پری اور موٹو جی پی مسلسل دوسرے سال منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق قرنطینہ قوانین کی پابندی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دلچسپی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.