ڈڈیال: ڈڈیال کے شہریوں کے ساتھ ہتک آمیزسلوک کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ڈڈیال میں غنڈا راج نادرا آفس کے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے بزرگ شریف شہری کو دھکے مارنا اور بدتمیزی اور عزت نفس مجروح کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں آئے روز ڈڈیال کے شہریوں کے ساتھ ایسے واقعات رونما ہونے لگیں ہیں صدائے حق پارٹی عوام کی محافظ جماعت ہے نادرا دفتر میں تعینات سیکیورٹی گارڈ کو فی الفور تبدیل کیا جائے اور وزیر داخلہ پاکستان ، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فوری نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار صدائے حق پارٹی صدر سرفراز خان ، مرکزی سیکرٹری جنرل ماسٹر ذوالفقار علی ، ترجمان راجہ حبیب الرحمن ، چیف آرگنائزر چوہدری صحبت علی نے اپنے مشترکہ بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صدائے حق پارٹی کی مرکزی قیادت کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق ڈڈیال کے بزرگ شہری ظفر اقبال کو نادر ا آفس کے سیکیورٹی گارڈ نے ہتک آمیز سلوک کرتے ہوئے دھکے مارے کیا ان کو یہی سکھایا گیا ہے کہ بزرگوں کو دھکے مارے جائیں۔
نادرا آفس ڈڈیال اور تحصیل انتظامیہ نے بھی اس حوالے سے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے اس حوالے سے جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے صدائے حق پارٹی ہمیشہ مظلوموں کی ساتھی بنی ہے اور ہمیشہ ہم مظلوموں کا ساتھ دیتے رہیں گے صدر سرفراز خان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا آفس ڈڈیال میں تعینات عملہ کے حوالے سے متعدد شکایتیں ہیں نادرا آفس میں نہ انفارمیشن ڈیسک قائم ہے نہ پینے کا صاف پانی ہے اور نہ ہی وہاں اخلاقی تقاضوں کو پورا کیا جا رہا ہے ہتک آمیز سلوک کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ااور سفارشی کلچر کو پروان چڑھایا جا رہا ہے سفارشی کلچر کی وجہ سے نادرا آفس میں لمبی لمبی قطاریں لگی نظر آتی ہیں اور جن کے پاس سفارش نہیں ہوتی ہے ان کو شناختی کارڈ کے حصول کے لیے کئی دن لگ جاتے ہیں اور لوگ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوتے ہیں اور دو روز قبل ڈڈیال کے بزرگ شہری ظفر اقبال اپنی بیوی کو اپنے ساتھ لیکر نادرا آفس پہنچے تو ان کے پاس معلومات نہ تھی انہوں نے دروزاہ کھول کر اندر سے معلومات لینے کی کوشش کی تو تعینات سیکورٹی گارڈ نے ان کو دھکے مارے اور عزت نفس کی دھجیاں بکھیری گئیں اس حوالے سے وزیر داخلہ پاکستان ، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نوٹس لیں ۔