ایمبرلسٹ میں شامل ممالک سے ویکسینیٹڈ برطانوی شہریوں کی وطن واپسی پرقرنطینہ کی شرط ختم

0 190

لندن:برطانیہ نے کورونا ویکسین لگوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے اپنی سفری پابندی میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے ایمبرلسٹ میں شامل ممالک سے ویکسینیٹڈ برطانوی شہریوں کی وطن واپسی پرقرنطینہ کی شرط ختم کردی۔

ایمبر لسٹ میں وہ ممالک شامل ہیں جہاں سے برطانیہ آنے پر قرنطینہ کی شرط لازمی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے والے 18 سال سے زائد عمرکے برطانوی شہری اب ملک واپسی پر قرنطینہ کی شرط سے آزاد ہیں ۔

یاد رہے کہ برطانیہ نےکوروناکےسبب ایمبرلسٹ والےممالک سےواپسی پرقرنطینہ لازمی قراردیا تھا۔ سفری پابندیوں میں نرمی کا اطلاق19جولائی سےہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.