بیجنگ:چین نے کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں اپنی ذمہ داریاں نظرانداز کیں اور عجلت میں افغانستان سے فوجی دستے واپس بلائے۔
بیجنگ سے جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس عمل سےافغان عوام اور خطے کےدیگر ممالک پر ملبہ ڈال دیا۔
ترجمان نے کہا کہ امریکا افغان مسئلے کا اصل مجرم ہے۔ افغان مسئلے کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔
دوسری جانب افغان حکام نے کہا ہے کہ گذشتہ روز طالبان کے زیر قبضہ جانے والی دو اہم سرحدی تجارتی گزرگاہوں کو قبضے سے آزاد کروانے کے لیے تازہ دم دستے بھیج رہے ہیں۔