مریم نواز کی ننھے کشمیری مداح کے ساتھ ملاقات،تصویر سوشل میڈیا پروائرل

0 126

مظفر آباد:مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ننھے کشمیری مداح کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی سیاستدان مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر آزاد کشمیر کی ہے جہاں مریم نواز ان دنوں اپنے سیاسی جلسوں کے لیے موجود ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز سیاہ رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے سامنے چھوٹا بچہ موجود ہے۔

مریم نواز اپنے ننھے مداح کو محبت بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے اُس کے بال سنوار رہی ہیں۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک ننھا کشمیری۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.