طالبان کی پیش قدمی کے باعث بھارت کی پریشانی میں اضافہ،مزید اسلحہ افغانستان بھیج دیا

0 103

کابل :افغانستان میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال پر بھارت نے مزید اسلحہ کابل اور قندھار بھیج دیا، بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی تصاویر سامنے آگئیں۔

طالبان کی پیش قدمی کے بعد بھارت کی پریشانی مزید بڑھ گئی، قندھار میں بھارتی قونصلیٹ کی سرگرمیاں انتہائی محدود کردی گئی۔

بھارت کی جانب سے قندہار سے تمام بھارتی عملہ واپس بلالیا گیا۔

تجزیہ کاروں نے بھارت کی جانب سے ایک طرف طالبان سے مذاکرات پر زور اور دوسری جانب افغان حکومت کو اسلحے کی فراہمی کو دوغلا پن قرار دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.