نئی کشمیر پالیسی،پاکستان سفارتی سطح پر عالمی برادری کو کشمیر پر اپنے موقف سے آگاہ کریگا

0 111

لندن : پاکستان نے کشمیر پالیسی کو نئی سمت اور نیا رخ دے دیا ہے جس کے تحت پاکستان اب سفارتی سطح پر عالمی برادری کو کشمیر پر اپنے موقف سے آگاہ کرے گا، کشمیر میں بھارتی جارحیت کے شواہد اور ثبوت پیش کیے جائیں گے اور کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کی حمایت کے لیے معتبر ماہرین سیاسیات کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

سرکردہ کشمیری خاتون صحافی نعیمہ احمد مہجور نے برطانوی پورٹل میں ایک مضمون میں بتایا ہے کہ برلن میں چند روز پہلے کشمیر کی موجودہ صورت حال پر ایک کانفرنس زوم پر ہوئی جس میں جنوب ایشیائی امور کے محققین اور دانشور مدعو تھے۔

کانفرنس میں یہ بات سامنے آئی کہ چند برسوں سے پاکستان نے کشمیر پالیسی کو نئی سمت اور نیا رخ دے دیا ہے۔سویڈین کے ایک دانشور نے پاکستان کی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پاکستانی پیش کش کا بھارت نے ابھی تک مثبت جواب نہیں دیا ہے ۔

کانفرنس کے دوران یہ بات دہرائی گئی کہ پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں کسی حد تک بار آور ثابت ہو رہی ہیں اور کئی مغربی ممالک پاکستانی موقف کی تائید کر رہے ہیں حالانکہ یہ ممالک پہلے بھارت کی کشمیر پالیسی کے حامی رہے ہیں۔بیشتر دانشوروں نے پانچ اگست 2019 کے کشمیر کی اندرونی خودمختاری ہٹانے کے بھارتی فیصلے پر تنقید کی ۔اندرون کشمیر بھی بعض عوامی حلقوں میں پاکستان کی نئی پالیسی پر اطمینان نظر آ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.