لیوٹن: پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے اعدادوشمار کے مطابق لوٹن میں آج 60 نئے کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
پوری بارو میں اب تک کیسوں کی کل تعداد 23،086 (+60) ہے جبکہ
پچھلے ہفتے کے دوران لوٹن میں 642 افراد تشخیص ہوئے تھے جو اس سے پچھلے ہفتے 208 تھے
تاہم گذشتہ سات دنوں کے دوران لوٹن میں دو نئی اموات کی اطلاع ملی ہے
پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے مطابق لوٹن میں 120،079 (63.3٪) افراد کو کوویڈ ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر چکے ہیں جبکہ 82،898 (43.7٪) افراد دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں۔