جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے سابق صدر راجہ رئوف خان سپرد خاک

0 261

لیوٹن: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے سابق صدر راجہ راوف خان کو بروز ہفتہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں نماز جنازہ ادا کرکے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ کے بعد دعا علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کرائی،دریں اثناء جے کے ایل ایف کے ڈپلومیٹک ونگ کے چیئرمین ظفر خان نے کہا کہ راجہ راوف فرنٹ کے متحرک کارکن اور رہنما تھے۔

خطیب لوٹن سنٹرل ماسک علامہ حافظ اعجاز احمد، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان ، میئر لوٹن کونسلر محمود حسین ، کونسلرز راجہ وحید اکبر، آصف مسعود چوہدری ، طاہر ملک، لیبر پارٹی کے راجہ حفیظ خان، کشمیر فریڈم موومنٹ کے سردار آفتاب احمد خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیف آرگنائزر لوٹن پیر سید اعجاز محی الدین قادری، چیئرمین بلڈنگ برجز راجہ اکبر داد خان، کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان، تحریک انصاف کے حاجی چوہدری رحمت تھوتھالوی، محمد فیاض قریشی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر یوکے سید تحسین گیلانی، سابق صدور لطیف ملک، اعجاز ملک، کونسلر محمدد حسین، صابر گل، کنوینر یوسف چوہدری، سابق جنرل سیکرٹری ریاض بھٹی، صدر جے کے ایل ایف لوٹن راجہ کمان افسر ،سابق صدر لیاقت علی چوہدری، خازن خواجہ لطیف، قوم پرست کشمیری رہنما صادق سبحانی، ظفر جونیئر، چوہدری محمد رفیق، پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد عظیم نے وفات پر تعزیت کی ہے۔

مرحوم کے داماد رہنما پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ امجد فاروق سے ان کے سسر راجہ رئوف کی رحلت پر جماعت کےساتھیوں نے تعزیت کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.