راجہ شعیب عابد کے قافلے میں سینکڑوں افراد کا مختلف جماعتوں کو چھوڑ کر الیکشن میں بھرپور سپورٹ کا اعلان
ڈڈیال: نکوٹہ کٹھار سے آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کے قافلے میں سینکڑوں افراد نے مختلف جماعتوں کو چھوڑ کر الیکشن میں بھرپور سپورٹ کا اعلان کر دیا تفصیل کے مطابق راجہ جاوید آف نکوٹہ کٹھار نے آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا ۔تقر
یب آمد پر آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد کا شاندار استقبال کیا گیا ۔تقریب سے آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد، مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ چوہدری جبار احمد، راجہ جاوید ،چوہدری ارشد ،راجہ طاہر ایڈووکیٹ، صمیم بٹ ایڈووکیٹ، راجہ نعمان ،طاہر قیوم ،محمد ریحان نے خطاب کیا ۔
آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام نئے شامل ہونے والوں کو اپنے قافلے میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قافلہ آپ کا گھر ہے انشاء اللہ آپ کبھی مایوس نہیں ہونگے آپ جس ٹائم بھی کال کریں گے میں کے پاس ہونگا ۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 25 جولائی ہماری کامیابی کا دن ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہے مسعود خالد اور افسر شاہد بہت پیچھے ہیں انشاء اللہ 25 جولائی کو بلے کوجیپ کے نیچے دے کر توڑ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی تک آپ لوگ اپنے اپنے پولنگ سٹیشن پر پہرا دیں انشاء اللہ 5 سال میں آپ کے حقوق پر پہرا دونگا ۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں جو میرے قافلے میں شامل ہوئے ۔