کھوئیرٹہ بلیچھی ڈھیری سدھناں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو تگڑا دھچکا ،سینکڑوں لوگ پی ٹی آئی میں شامل
کھوئیرٹہ:کھوئیرٹہ بلیچھی ڈھیری سدھناں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو تگڑا دھچکا سینکڑوں لوگ پی ٹی آئی میں شامل کھوئیرٹہ نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی پاکستان تحریک انصاف حلقہ نمبر 6 کھوئیرٹہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی شمولیتی پروگرام میں بلیچھی ڈھیری سدھناں آمد کے موقع پر لوگوں نے فقیدالمثال شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ڈاکٹر نثار انصر ابدالی زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کو کندھوں پر اٹھا کر پنڈال لایا گیا میٹنگ کی زیر صدارت سردار حاجی ولایت حسین نے کی۔
اور مہمان گرامی عزت مآب ڈاکٹر نثار انصر ابدالی تھے ان کے ساتھ چوھدری گلزیب ، چوھدری شوکت ناز ، چوھدری ضمیر ، محمد وسیم مصطفائی ایڈووکیٹ ، چوھدری توحید ، نمبردار چوھدری رفیق ، قاضی اسد تبسم ، خاور زمان چوھدری ایڈووکیٹ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا مکمل صفایا کر دیا ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے بلیچھی ڈھیری سدھناں سے بڑی وکٹیں گرا دی جن میں سردار فاروق احمد ، سردار عابد حسین ، سردار حاجی ولایت حسین ، سردار ندیم تبسم ، سردار عظیم ، سردار کرمداد ، سردار شفیق حسین ، سردار کامران ، سردار اسحاق ، سردار زیشان ، اسحاق سردار ، ظفر اقبال ، سردار الف دین ، سردار شکیل ، سردار نبیل ، سردار سجاول ، سردار خوشحال ، سردار نعمان ناصر ، سردار محمود اختر ، سردار انیس محمود ، سردار حمدان، سردار اسامہ ابرار ، سردار ناصر حسین ، سردار طارق محمود ، سردار پنوں خان ، سردار معروف ، سردار ضاروف ، سردار ظہیر ، سردار وسیم شفیق ، سردار صغیر ، سردار ابرار حسین ، سردار سجاد ، سردار الیاس ، سردار محسن ، سردار نثار ، سردار ریاض ، سردار جاوید ، سردار رفتاج ، ضیاء احمد قریشی ، نثار احمد قریشی ، ابرار احمد قریشی ، سردار عمران ، سردار توقیر ، سردار سہیل ، سردار راشد ، سردار عاصم جاوید ، سردار ایوب اور سردار آصف ایوب سمیت دیگر نے اپنے کنبے قبیلے سمیت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئیرٹہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کے ساتھ باضابطہ شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے نئے شامل ہونے والوں کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے حقوق کا مکمل دفاع کیا جائے گا۔