افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواکاروں کو پکڑنے کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں:وزیر اعظم

0 103

اسلام آباد:افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی ہے کہ اغوا کاروں کو پکڑنے کے لیےتمام ذرائع بروئے کار لائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعے کی تحقیقات کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام 16جولائی کو افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعےکی تحقیقات کریں، 48 گھنٹوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار اور حقائق سامنے لائے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.