لندن:برطانوی پارلیمنٹ کی ڈپٹی اسپیکر جوڈیتھ کمنز نے لیبر رکن پارلیمنٹ ڈان بٹلر کو ہاؤس آف پارلیمنٹ سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب جان بٹلر بار بار بورس جانسن پر جھوٹ بولنے کا الزام لگا رہی تھیں۔
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے الزام واپس نہ لینے پر ڈان بٹلر کو پارلیمنٹ سے چلے جانے کو کہا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ موسم گرما کی بریک سے قبل آخری مباحثہ کے دوران پیش آیا۔