لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کے کچھ حصوں میں ہفتے کے روز گرج چمک اور طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ہمپشائر میں آسمانی بجلی گرنے سے گھروں کو نقصان پہنچا۔ علی الصباح اینڈوور میں آسمانی بجلی گرنے سے دو گھروں کو نقصان پہنچنے کے بعد 70سالہ خاتون محفوظ رہی اور کوئی گزند نہیں پہنچی۔
میٹ آفس نے طوفان کیلئے یلو وارننگ جاری کی ہے اور اس کے ساتھ سیلاب، ژالہ باری اور55میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائوں کے بارے میں بھی انتباہ جاری کیا ہے۔ ایکسٹریم ہیٹ کے بعد یہ بارش ہوئی ہے۔ سدرن انگلینڈ میں رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
ہفتے کی صبح یہ سائوتھ ویلز اور مڈلینڈز پہنچ گئی۔ ہمپشائر اور آئل آف ویٹ فائر اینڈ ریسکیو سروس نے دو سیمی ڈیٹیچد متاثرہ گھروں کی تصویر ٹویٹ کی ہے۔ جو اینڈوور مرسیا ایونیو میں علی الصباح آسمانی بجلی گرنے سے متاثر ہوئے ہیں۔ پیرا میڈیکس نے خاتون کا جائزہ لیا اور انہیں علاج کیلئے ہسپتال لے جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔