جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سلائو برانچ کی تشکیل نو،راجہ گل نواز صدر،مصطفی حسین جنرل سیکریٹری منتخب

0 167

سلا ئو:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سلاو برانچ کا ایک اہم اجلاس سلا ئومیں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سابق صدر لالہ گل نواز خان نے کی ۔ اجلاس میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے کنوینر یوسف چوہدری، سابق صدر برطانیہ زون و ممبر مرکزی عبوری کمیٹی صابر گل اور سابق نائب صدر برطانیہ زون حفیظ خان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سلا ئو سے سابق صدر برطانیہ زون خان فاروق خان ، سابق سینئر نائب صدر و ممبر مرکزی عبوری کمیٹی و ممبر الیکشن کمیشن مشتاق ملک ، راجہ گل نواز خان، حافظ حبیب اللہ، چوہدری لیاقت حسین، راجہ واجد ، فرید خان، راجہ ذوالقرنین اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں باہمی مشاورت سے درج ذیل عہداران کا انتخاب عمل لایا گیا۔ جسمیں صدر لالہ گل نواز خان ، نائب صدرذولفقار راجہ،جنرل سیکرٹری ، مصطفی حسین ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ، شہباز خان ، آرگنائزر راجہ ڈولفرنین ، سیکریٹری مالیات حافظ راجہ حبیب اللہ ، پریس سیکریٹری راجہ واجد حسین اور ممبران مجلس عاملہ ،خان فاروق خان ، مشتاق ملک ، محمد شریف ، حاجی مصطفی ، راجہ فرید ، چوہد ری لیاقت علی، چوہدری حکمداد منتخب ہوئے ۔

نو منتخب عہداران سے کنوینر جے کے ایل ایف یو کے یوسف چوہدری نے حلف لیا۔ اس موقع پر 5 اگست کو انڈیا ہاوس لنڈن کے باہر ہونے والے مظاہرے میں بھرپور شرکت یقینی بنانے کے کیلیے کمپین کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا۔ اور برطانیہ بھ میں مقیم کشمیر دوست عوام سے اپیل کی گئی کے وہ اس مظاہرے میں شرکت کر کے ہندوستانی حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور چیئرمین جے کے ایل ایف جناب یسین ملک اور دیگر اسیران کی رہائی کیلے اپنی آواز بلند کریں ۔

اجلاس کے آخر میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے سابق زونل صدر راجہ روف خان مرحوم اور پروفیسر عبدل حسن عاصم مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.