لوٹن : مرکزی جامع مسجد لوٹن کے چیئرمین حاجی چوہدری قربان حسین کو پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس برطانیہ اور یورپ کے صدر شیراز خان نے اپنی مرکزی تنظیم کی جانب سے شیلڈ پیش کی ۔
اس موقع پر لوٹن کے منتخب مئیر کونسلر ملک محمود حسین بھی ہمراہ تھے یاد رہے چوہدری قربان حسین صرف 12 سال کی عمر میں برطانیہ آئے تھے انہوں نے سخت محنت مزدوری کی اور پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا بلند رکھا وہ کل وقتی مسجد کے انتظام و وانصرام میں کردار ادا کرتے ہیں۔
کوویڈ 19 کے دوران انہوں نے بلا خوف و خطر کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ملک کر مسلمانوں کی تدفین اور نماز جنازہ کی ادائیگی میں بھرپور کردار اداکیا ہے۔