مظفر آباد:پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لئے سرگرم ہو گئی ذرائع کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نیئر کا نام فائنل کیا جا رہا ہے۔
رفیق نیئر نے کھوئی رٹہ کی نشست جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے پارٹی نے رفیق نیئر کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا ہے ۔علما و مشائخ کی نشست کے لئے پیر علی رضا بخاری کا نام فائنل کر دیا گیا۔
ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری آزاد کشمیر کے معروف مذہبی اسکالر ہیں۔ ڈاکٹر پیر علی رضا درگاہ بساں شریف کے سجادہ نشین بھی ہیں۔سابق امیر جماعت اسلام عبدا لرشید ترابی کو مشیر وزیر اعظؐم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ ۔ عبدا لرشید ترابی کا عہدہ وزیر کے برار ہو گا۔