لوٹن: بورو کونسل کو پبلک سیکٹر عمارتوں کو کاربن نیوٹرل بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے 7.7 ملین پونڈ فنڈنگ وصول ہوئی ہے۔
پبلک سیکٹرعمارتیں جن میں (کارپوریٹ سائٹس) کے ساتھ ساتھ تقریبا 20 سکول اور کمیونٹی سینٹر شامل ہیں جنہیں ڈیکاربونائز کیا جائے گا۔
ان عمارتوں میں نئی ایل ای ڈی لائٹنگ اور گیس ہیٹنگ کی جگہ ہیٹ پمپ لگائے جائیں گے، جنہیں سینسر کے ذریعے کنٹرول کیا جائے گا۔
تاہم اس موقع پر کونسل کا کہنا تھا کہ گرانٹ 2040 تک ان عمارتوں کو کاربن نیوٹرل بنانے میں مدد دے گی۔