لوٹن میں شہید کارگل کیپٹن راجہ جاوید اقبال کی سالانہ برسی کا انعقاد

0 221

لوٹن: برطانوی شہری جاوید اقبال شہید نے ۱۹۹۲ میں برطانوی شہریت چھوڑ کر پاک فوج جوائن کی اور 05 آگست 1999 کو وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے کارگل کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا ۔

کیپٹن جاوید کے آبائواجداد کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے گاؤں کالاڈب سے ہے۔

کیپٹن جاوید شہید کی برسی ہر سال عزت و احترام سے ان کے آبائی گاؤں کالاڈب اور لوٹن میں ان کے والد کے گھر میں نہایت عقیدت سے منائی جاتی ہے ۔

اس موقع پر شہید کے والد حاجی راجہ بشیر احمد کا کہنا تھا کہ وطن کی خاطر میری بیٹے نے قربانی دے کر میرا سر ہمیشہ کے لئے فخر سے بلند کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.