لندن:برطانیہ نے اپنی کورونا ریڈ لسٹ سے بحرین، قطر، یو اے ای اور بھارت کو نکال دیا ہے جبکہ پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائے گی۔
پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔بھارت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہونے کے باوجود اس کو ریڈ لسٹ سے امبر لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ امبر لسٹ میں موجود ممالک سے آئے مسافروں کو قرنطینہ میں وقت نہیں گزارنا پڑے گا۔
ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کے مسافروں سے برطانیہ میں قرنطینہ کرنے کے اخراجات پہلے سے بھی زیادہ وصول کیے جائیں گے۔