امید ہے نواز شریف کے برطانیہ میں قیام میں توسیع کی اپیل منظور کی جائیگی، محمد زبیر

0 146

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن ) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ کوئی چانس نہیں کہ نواز شریف پاسپورٹ کے لیے درخواست دیں۔

نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے نجی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نواز شریف کے برطانیہ میں قیام میں توسیع کی اپیل منظور کی جائے گی۔

اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے برطانیہ میں ہی قیام کریں گے۔ کرائے کے ترجمان روئیں،پیٹیں، نواز شریف علاج کے بعد ہی واپس آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی حکام کو ویزے میں توسیع کی درخواست دی تھی، جسے مسترد کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.