کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل) کا میلہ سجنے کو تیار،انتظامات مکمل کر لئے گئے

0 126

اسلام آباد:کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل) کا میلہ آج سے مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں سجے گا۔افتتاحی میچ میں شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کی ٹیمیں جمعہ کومظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں رات ساڑھے8بجے آمنے سامنے ہونگی،ایونٹ کافائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا، تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔کشمیر پریمیئر لیگ کی پروڈکشن پاکستان سپر لیگ کی طرز پر کی جائےگی۔پاکستان میں پہلی بار کرکٹ سٹیڈیم میں 2500ایل ای ڈی فلکس لگائی جائے گی، ایل ای ڈی فلکس ٹیکنالوجی صرف انگلینڈ میں کرکٹ میچوں کیلئے استعمال ہوئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے لیے5 پچوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، پروڈکشن میں 22ہائی ڈیفینیشن کیمروں کا استعمال کیا جائےگا۔کے پی ایل کی کوریج میں ڈرون کیمرے کا بھی استعمال کیا جائے گا۔لیگ میں شریک6ٹیمیں مظفرآباد پہنچ چکی ہیں،تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ٹیموں کی پھر پور پریکٹس بھی جاری ہے ۔

شیڈول کے مطابق 6 اگست کو پہلا میچ رات ساڑھے 8بجے میرپوررائلز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان کھیلا جائیگا۔ 7 اگست کو دوپہر2بجے باغ اسٹالیئنز بمقابلہ کوٹلی لائنز،7 اگست کو رات ساڑھے7بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز، 8 اگست کو دوپہر2بجے میرپور رائلز بمقابلہ باغ سٹالیئنز اور شام ساڑھے 7بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ کوٹلی لائنز، 9 اگست کو دوپہر2بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ میرپور رائلز، 9 اگست کو اور شام ساڑھے 7بجےراولاکوٹ ہاکس بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز، 10 اگست کو دوپہر 2 بجے مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ کوٹلی لائنز، اور شام ساڑھے 7بجے باغ سٹالیئنز بمقابلہ اوورسیز واریئرز، 11 اگست کودوپہر 2 بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ باغ سٹالیئنز اور شام ساڑھے 7بجےکوٹلی لائنز بمقابلہ میرپور رائلز،12 اگست کودن 11 بجے باغ سٹالیئنز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز اور شام ساڑھے 7بجےراولاکوٹ ہاکس بمقابلہ اوورسیز واریئرز،13 اگست کودن 11 بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ کوٹلی لائنز، اور شام ساڑھے 7بجےمظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ میرپور رائلز کا میچ کھیلا جائیگا ۔

14 اگست کوسہ پہر 4بجے کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)، 15 اگست کوسہ پہر 4بجے ایلیمینیٹر1 (3 بمقابلہ 4)،16 اگست کوسہ پہر 4بجے ایلیمینیٹر2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم) جبکہ 17 اگست کوشام 7 بجے فائنل (کوالیفائر جیتنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 2 جیتنے والی ٹیم) کھیلا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.