نیویارک:ایپل کمپنی نے آئی فون صارفین کی ڈیوائس میں موجود بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی تصاویر کی تلاش کرنے کا سسٹم بنانے کااعلان کیاہے۔
کمپنی کا کہناہے نیاسسٹم ، صارف کی آئی فون ڈیوائس کو اسکین کرسکےگا۔
اگر بچوں کےجنسی استحصال سے متعلق تصاویر ہوئی تو اسے قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کو رپورٹ کردےگا۔
دوسری جانب ماہرین نے نئے سسٹم پر پرائیوسی خدشات کا اظہارکردیاہے۔