گریٹر مانچسٹر میں منشیات کی فراہمی میں ملوث ہونے پر 8 افراد کو جیل بھیج دیا گیا

0 112

مانچسٹر : گریٹر مانچسٹر میں منشیات کی فراہمی میں ملوث ہونے پر 8 افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔ منشیات فروشوں کا گروہ عالمی وبا کورونا کے دوران وبائی مرض کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاک ڈائون کی پابندیوں سے بچنے کیلئے کارکنوں کے کپڑے زیب تن کرکے اپنی مذموم سرگرمیاں کرتا رہا۔ رپورٹ کے مطابق لنکا شائر پولیس نے کوکین اور بھنگ کی تھوک میں فراہمی کے ساتھ منی لانڈرنگ کے معاملات کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کیں دوران تفتیش ملزمان نے جنوری 2020ء اور ستمبر 2020ء کے درمیان لنکاشائر، گریٹر مانچسٹر، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ یارکشائر میں منشیات کی فراہمی کے جرم کا اعتراف کیا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران 20 کلو سے زائد کوکین اور ڈھائی لاکھ پائونڈ برآمد کئے ۔

اس امر کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ منظم جرائم پیشہ گروہ 9 سو کلو گرام سے زائد کوکین کی نقل و حرکت میں ملوث تھا جس کی مارکیٹ میں ویلیو 23 سے 44 ملین کے درمیان ہے۔ پریسٹن کرائون کورٹ میں جرم ثابت ہونے پر گروہ کے اراکین کو سزا سنائی گئی۔ لنکاسٹر کے انگلیہروروڈ کے 34 سالہ جوشواہیریسن نے کلاس اے (کوکین) کی فراہمی اور منی لانڈرنگ کی سازش کے جرم کا اعتراف کیا جسے 12 سال کی سزا سنائی گئی۔ 42 سالہ انتھونی ڈیکسٹر جس کا کوئی مستقل پتہ نہیں تھا،نے کلاس اے (کوکین) کی فراہمی ، بھنگ، ادویات کی سپلائی اور منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا اسے 12 سال نو ماہ کی سزا سنائی گئی۔

چرچ بروہالٹن لنکاسٹر کے 32 سالہ سپسٹین ہیگ نے کلاس اے (کوکین) کی فراہمی ، کلا س بھنگ ادویات کی سپلائی اور منی لانڈرنگ کا الزام قبول کیا اسے بھی گیارہ برس کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ پینورتھم کے بیلے فیلڈکلوز کے 31 سالہ ریان الٹی کو کلاس اے (کوکین) کی فراہمی ، کلاس (بھنگ) ادویات کی سپلائی کی اور منی لانڈرنگ میں 15 سال کی سزا سنائی گئی۔ 34 سالہ لیون مینسلی جس کا کوئی پتہ نہیں کو، پندرہ سال، لاسبرلین بمبر برج کے 26 سالہ پیج ہیمبلٹن کو 21 ماہ کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔ بارن ہی، لانگٹن، پریسٹن کے 31 سالہ مائیکل نیوزہم نے 2 ستمبر 2020ء کو کلاس اے (کوکین) سپلائی کرنے کے ارادے کا قصوروار تسلیم کیا اسے پانچ سال اور تین ماہ کی سزا سنائی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.