مظفرآباد: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزادکشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کو اندرون خانہ بہت نقصان پہنچایا،سردار تنویر الیاس نے بیرسٹر کو بہترین مشورہ بھی دے دیا، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیا س کا کہنا تھا کہ عمران خان فیصلہ سر آنکھوں پر ہے، قیوم نیازی ایک درویش اور اچھا کارکن ہے، ان کے ساتھ کام کریں گے،اگر خان صاحب بیرسٹر سلطان کو صدر بناتے ہیں تو بن جائیں ویسے بھی وہ ہوٹن کے شوقین ہیں۔
صدر کا پروٹوکول بہت بڑا ہوتا ہے،ان کا تعلق بھی کافی انٹرنیشنل تنظیموں سے ہے او ر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر سکتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر میں ایک مضبوط ترین جماعت ہے، انشاءاللہ ہم لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔