پاکستان آئندہ 2 سال ابوظبی ڈائیلاگ کی صدارت کرے گا: ذلفی بخاری

0 103

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ 2 سال ابوظبی ڈائیلاگ کی صدارت کرے گا جبکہ ڈائیلاگ کا انعقاد رواں سال کے آخر میں ہوگا۔

اپنے بیان میں ذلفی بخاری کا کہنا تھاکہ ابوظبی ڈائیلاگ کی صدارت پاکستان کیلئے اعزازہے اور یہ اوورسیزپاکستانی محنت کشوں کےحقوق کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کی پذیرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے ہم بین الاقوامی سطح پر لیبر قوانین کیلئے بہتر ایکو سسٹم بنا سکتے ہیں۔

ذلفی بخاری کا کہناتھا کہ یہ محنت کشوں کو بااختیار اور ان کا تحفظ یقینی کیلئے اہم ہے، ابوظبی ڈائیلاگ کے ذریعے عالمی سطح پر لیبرمہارت کواپ گریڈ کیا جاسکےگا۔ انہوں نے کہا کہ ابو ظبی ڈائیلاگ کے 2008 میں قیام کے بعد پاکستان کے حصے میں یہ اعزاز پہلی بارآیا ہے۔

ابوظبی ڈائیلاگ لیبر اوریجن کے 11 ایشیائی اور 6 خلیجی ملکوں پر مشتمل ہے۔ ایشیائی لیبر منڈیوں والے ممالک کے درمیان تعاون ابوظبی ڈائیلاگ فورم 2008 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد دنیاکی سب سے بڑی عارضی لیبرراہداریوں کومحفوظ اورمنظم بنانا ہے۔

ابوظبی ڈائیلاگ فورم کے تحت رکن ملکوں میں محنت مزدوری کرنے والوں کیلئے بہترین ضابطہ عمل کویقینی بنایاگیا ہے۔ ابوظبی ڈائیلاگ میں افغانستان، بنگلادیش، بھارت، انڈونیشیا، نیپال، پاکستان، فلپائن،سری لنکا، تھائی لینڈ، ویتنام اورملائیشیا کےعلاوہ بحرین،کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.