نیو یارک:جنسی ہراسانی کے الزامات پر نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو مستعفی ہوگئے۔ اینڈریو کُومو نے کئی خواتین کو ہراساں کیا جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔
تفتیشی رپورٹ کے مطابق اینڈریو کُومو کئی بارجنسی ہراسانی کے الزامات کی تردید کرچکےہیں۔
صدر جو بائیڈن، اسپیکر نینسی پیلوسی اور نیویارک کے سینیٹرز نے کُومو سے مستعفی ہونےکا مطالبہ کیا تھا۔
دریں اثنا اینڈریو کومو نے کہا کہ میرا استعفیٰ آج سے 14 دن بعد مؤثر ہوگا۔