برطانیہ کا قانون تبدیل،مکمل ویکسین کرا نےوالے افراد کو فرانس کے سفر کی اجازت

0 124

لندن:برطانیہ نے قانون تبدیل کردیا، جس کے بعد اب مکمل ویکسین کرالینےوالے افراد کو فرانس کے سفر کی اجازت ہوگی۔ بریٹینی فیریز کا کہناہے کہ جمعرات کو قانون میں تبدیلی کے اعلان کے بعد اس کے پاس بکنگ کا تانتا بندھ گیاہے جبکہ ٹریول ایجنٹس نے قرنطینہ کے حوالے سے رعایت کے اعلان کو کافی تاخیر سے کیاگیا اعلان قرار دیاہے ۔ادھر تعطیلات منانے کیلئے میکسیکو جانے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ سے بچنے کیلئے جلد واپس آنا پڑے گا ،سفر کیلئے برطانیہ کے ٹریفک لائٹ سسٹم میں تازہ ترین تبدیلیوں کے تحت کم وبیش ایک درجن ممالک کیلئے قوانین میں نرمی کی گئی ہے ،ادھر فرانس نے خود اپنی امبر پلس کٹیگری کو امبر میں تبدیل کردیاہے جس کے معنی یہ ہیں کہ بچوں اور مکمل ویکسین کرانے والوں کو واپسی پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی انھیں فرانس واپسی پر 10 دن کیلئے قرنطینہ ہوناہوگا۔ اس تبدیلی کے بعد اب بین الاقوامی تفریحی جہاز Londoner Kyle Frank انگلینڈ سے اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کرسکے گا تاہم اس میں وہی سفر کرسکیں گے جنھوں نے اس تبدیلی کے بعد بکنگ کرائی ہوگی ۔

حالیہ تبدیلی کے تحت جن ممالک کو امبر سے گرین میں تبدیل کیاگیاہے ان میں آسڑیا، جرمنی، سلووینیا،سلوواکہ،لٹویا،رومانیہ اورناروے شامل ہیں۔ فرانس کو ریڈ سے امبر میں تبدیل کردیاگیا ہے، بھارت ،بحرین ، قطر اورمتحدہ عرب امارات ، جارجیا،میکسیکو کو امبر سے سرخ میں ڈال دیاگیاہے۔برٹینی فیریز کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا ہے کہ اگر چہ تبدیلی کے اعلان کے بعد بکنگ کا تانتا بندھ گیا ہے لیکن اب بھی ہم صرف 25 فیصد مسافروں کو سفر کراسکیں گے جبکہ ہمیں سیزن کی مندی کے پیش نظر ہزاروں افراد کی جانب سے بکنگ کرائے جانے کی ضرورت ہے۔

برطانوی حکومت نے انگلینڈ کیلئے ریڈ، امبر اورگرین لسٹ تیار کی ہیں جبکہ دیگر علاقے خود اپنی لسٹ تیار کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔اسکاٹ لینڈ،ویلز اورشمالی آئر لینڈنے تصدیق کی ہے کہ وہ انگلینڈ میں کی جانے والی تبدیلیوں ہی کو قبول کرتے ہیں جبکہ ویلز نے مشورہ نہ کرنے پر برطانوی حکومت پر تنقید کی ،اب دنیا کے 36 ممالک گرین لسٹ پر رہ گئے ہیں جہاں کے ویکسین نہ کروانے والے مسافروں کو بھی قرنطینہ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی جن میں جرمنی،آسٹریا اور ناروے شامل ہیں جبکہ بھارت ،بحرین ،قطر اورمتحدہ عرب امارات کو ریڈ لسٹ سے نکال کر امبر لسٹ میں شامل کردیاگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.