لندن باروآف ایلنگ کونسل کے منتخب مئیر کونسلر چوہدری منیر احمد کی جانب سے میڈیا کے اعزاز میں استقبالیہ
لندن (رپورٹ شیراز خان )لندن بارو آف ایلنگ کونسل کے منتخب مئیر کونسلر چوہدری منیر احمد کی جانب سے میڈیا کے اعزاز میں ایک ڈنر استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا کے علاوہ مئیر کے قریبی عزیز واقارب نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اپنے ووٹروں اور سپوٹروں اور ایلنگ کی تمام کمیونٹیز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکے سیاسی کئیریر میں انکی معاونت اور مدد کی انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پوری لگن سے کل وقتی محنت سے اپنی توجہ مقامی مسائل پر مرکوز رکھی جس کی وجہ سے وہ پہلے 2014 میں کونلسر منتخب ہوئے اور پھر 2018 میں پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایشن خواتین کو بھی سیاست میں زیادہ سے زیادہ آگئے لانے کی ضرورت ہے جبکہ برطانوی معاشرے میں ہمیں پوری طرح انٹگریٹ ہونا چاہئے انہوں نے پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے انکے مئیر منتخب ہونے کے بعد ان کی کامیابی کو پزیرائی بخشی ویسے یہاں پاکستان کے میڈیا کا کردار برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ایک برچ کا سا ہے جو دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
اس موقع پر ہنسلو بارو کونسل کی ڈپٹی مئیر کونسلر حناء میر ,ایلنگ بارو کونسل کی کیبنٹ ممبر کونسلر ڈاکٹر عائشہ رضا، پلاننگ کے ڈپٹی چیئر کونسلر طارق محمود اور تھرک کونسل کے کونسلر قیصر عباس نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مئیر کونسلر منیر احمد ہمارے لئے قابل فخر اور رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان سے مشاورت اور معاونت سے دوسرے بھی نہ صرف مختلف بارو کونسلوں میں کونسلر منتخب ہوسکتے ہیں بلکہ ممبر آف پارلیمنٹ بھی بن سکتے ہیں اس موقع پر المصفےٰ ٹرسٹ کے چوہدری مقصود او بی ای، ڈائریکٹر عبدالرزاق ساجد، سہیل احمد ضرار، سعیدہ کوثر کاظمی، پاکستان پریس کلب یوکے کے صدر مبین چوہدری، نعیم طاہر، چوہدری شبیر احمد ,چوہدری انصر احمد عابد حسین منصور کیانی، مسرت اقبال، وجاہت علی، آفتاب بیگ، نفیس عرفان، نعیم طاہر، عوامی مسلم لیگ کے صدر سلیم شیخ، مرزا آفتاب بیگ، ودود مشتاق، راجہ فیض سلطان، اے حق، فارق شاہ، اشتیاق گھمن اور دیگر درجنوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان کے ملی نغمے پیش کیے گئے اور شعراء نے اپنی شاعری پیش کی اور شرکاء کے کانوں میں رس گھول دیا۔