لندن:برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی جو کامیابیاں 20 برسوں میں حاصل ہوئیں وہ ضائع نہ ہوں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان نے حیران کن رفتار سے افغانستان پر قبضہ کیا۔ افغانستان سے برطانوی شہریوں کے محفوظ انخلا پر توجہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ 20 برسوں میں افغانستان سے برطانیہ پر کوئی دہشتگرد حملہ نہیں ہوا۔