برمنگھم میں مقیم ممتاز صحافی ساجد یوسف نے مختلف زعما کے اعزاز میں خیر مقدمی محفل سجائی

0 271

لیوٹن/برمنگھم:علم و ادب کے شہرِ برمنگھم میں ادبی، سیاسی و سماجی تقریبات کا انعقاد معمول کی بات ہے مگر کووڈ کی وجہ سے یہ سلسلہ بند رہا ہے، تاہم برطانیہ میں کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد میل جول میں تیزی آ گئی ہے ۔

برمنگھم میں مقیم ممتاز صحافی ساجد یوسف کا دل ادبی فضاؤں سے ہم آہنگ ہے، انہوں نے برطانیہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی اور صحافی برادری کے اعزاز میں خیر مقدمی محفل سجائی جس میں لیوٹن کے سابق میئر کونسلر راجہ وحید اکبر، ووسٹر کے سابق میئر کونسلر چوہدری اللہ دتہ، برمنگھم سٹی کونسل کے کیبنٹ ممبر کونسلر وسیم ظفر، ممتاز سماجی شخصیت راجہ محمود خان، برمنگھم سے صحافی اور مصنف انوار ایوب راجہ،برمنگھم سے صحافی سرفراز موسی، لیوٹن سے صحافی اسرار احمد راجہ اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر انوار ایوب راجہ نے ممتاز کشمیری ادیب، دانشور اور دفاعی تجزیہ نگار کرنل (ر) محمد ایوب کی تصنیف ’’سات سو سال بعد ‘‘ کونسلر وحید اکبر، راجہ محمود خان اور چوہدری اللہ دتہ کو پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.