صدر کے عہدے کو مزید باوقار بناؤں گا، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

0 272

مظفر آباد:آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

سلطان محمود چوہدری نے صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے آزادکشمیر کے سب سے بڑے عہدے پر چنا گیا ہے، مجھے تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ ملے یہ عمران خان پر اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، میں آزاد کشمیر کاسب سے کم عمر وزیراعظم رہا۔

سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ صدر کے عہدے کو مزید باوقار بناؤں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.