سری نگر میں بھارتی فورسز کا عزاداروں پر بدترین تشدد،متعدد گرفتار

0 574

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سری نگر میں بھارتی فورسز نے محرم الحرام کا جلوس برآمد ہونے سے روک دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں بھارتی فورسز نے عزاداروں پر تشدد کیا، پیلٹ گنز سے فائرنگ کی اور لاٹھی چارج کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس نے سری نگر سے بتایا ہے کہ بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد عزادار زخمی ہوئے جبکہ کئی کو گرفتار کیا گیا۔

بھارتی فورسز نے جلوس کی کوریج کرنے والے میڈیا نمائندوں پر بھی تشدد کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.