بچوں کے لیے ڈیڑھ سال سے بند مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دروازے کھل گئے

0 130

ریاض: بچوں کے لیے ڈیڑھ سال سے بند مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دروازے کھول دئیے گئے۔عرب میڈیا کے مطابق حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے 12 سے 18 برس کے بچے اب عمرہ بھی ادا کرسکتے ہیں۔

حرمین انتظامیہ نے عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والے بچوں کا خیرمقدم کیا، بچوں نے مسجد نبوی میں نماز بھی ادا کی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عازمین کو اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے عمرہ کا اجازت نامہ لینا ہوگا جبکہ عمرے کے علاوہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے اجازت ناموں کا اجرا ویکسینیشن سے مشروط ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے 12 سے 18 سال کے بچوں کو مسجد نبوی میں داخل ہونے اور نماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔

علاوہ ازیں وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’12 سے 18 سال کے بچوں کو کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے کی شرط پر عمرہ کی کی اجازت دی گئی ہے‘۔

یاد رہے کہ وزارت صحت نے 30 جون کو 12 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا کی پہلی خوراک دینا شروع کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.