سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے محرم کے جلوس پر شیلنگ، پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور شرکاء پر لاٹھی چارج بھی کیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے تشدد سے کئی عزادار زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز نے میڈیا نمائندوں پر بھی تشدد کیا اور ان کے کیمرے توڑ دیئے۔
پاکستان نے بھارتی فورسز کے تشدد کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اقدام کشمیریوں کے مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔