ابھرتے خطرات سے نمٹنے کیلئے روس اور چین کا مشترکہ کوششوں پر اتفاق

0 361

ماسکو:روس اور چین نے افغانستان سے ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایک فون کال میں روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ نے افغانستان سے ممکنہ دہشت گردی اور منشیات کے پھیلاؤ جیسے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے قیام امن کی اہمیت اور خطے میں عدم استحکام کا پھیلاؤ روکنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.