لندن:شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کو امریکی کارٹونز میں بھتیجے شہزادہ جارج کا مذاق اڑائے جانے پر شاہی خاندان کی حمایت میں سامنے نہ آنے پر تنقید کا سامنا ہے۔
میڈیا کےمطابق شہزادہ ڈیانا کے سابق بٹلر پال برل کا کہنا ہے کہ اپنے بھتیجے شہزادہ جارج کا مذاق اڑائے جانے پر شہزادہ ہیری کی خاموشی نے انہیں بہت مایوس کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ایچ بی او کے یہ کارٹونز انتہائی نقصان دہ ہوسکتے ہیں کیونکہ اس میں ایک نوجوان لڑکے کو نشانہ بنایا گیا اور اس کا مذاق اڑایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے لیے ستم ظریفی ہے کہ جب میگھن اور ہیری ذہنی مسائل پر بات کرنے والے خیراتی اداروں کی مدد کے لیے اپنی آواز اٹھا نے پر خوش ہیں لیکن وہ اپنے خاندان کے دفاع کی بات نہیں کر سکتے۔
پال برل نے کہا ہے کہ انہوں نے کارٹونز ’دی پرنس‘ خود دیکھے ہیں، ایک نوجوان لڑکے کو نشانہ بنانا اور کارٹونسٹ کا اس طرح لڑکےکا مذاق اڑانا انتہائی نقصان دہ ہے۔خیال رہے کہ شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کے بڑے بیٹے شہزادہ جارج ’دی پرنس‘ نامی ایک مضحکہ خیز کارٹونزکا مرکزی کردار ہیں جس میں شاہی خاندان کا مذاق اڑایا گیا ہے۔