لوٹن: افغانستان میں پریشان کن صورتحال پر لوٹن بورو کونسل اور شہر کی ملٹی کلچرل کمیونٹی پہلے ہی افغانستان مہاجرین کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس حوالے سے کونسل لیڈر ہیزل سیمنز کا کہنا تھا لوٹن کمیونٹیز خاص کر افغان کمیونٹی افغانستان میں بہت سے لوگوں کی حالت زار پر پریشان ہیں اور ان میں تشویش پائی جاتی ہے کہ وہاں بہت سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں اوروہ برطانیہ میں پناہ لینا چاہتے ہیں۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ اس عمل کے لیے مقامی ضروریات کیا ہیں؟ اس سوال پر کونسل فلحال حکومت کی ہدایات کی منتظر ہے۔