واشنگٹن : امریکی جج سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ سالہ بچے سے باپ کو سزا سنوا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت میں ٹریفک قوانین کی خلاف اور غلط پارکنگ میں گاڑی کرنے سے متعلق کیس سماعت ہوئی جس میں مجرم اپنے ساتھ پانچ سالہ بیٹے کو بھی عدالت لیکر گئے۔
مجرم کے ساتھ بچے کا آتا دیکھ کر جج نے بچے سے نام پوچھا جس پر بچے نے اپنا جیکب بتایا۔
عمر رسیدہ جج نے جیکب نامی بچے کو اوپر بلایا اور پھر کچھ بات چیت کے بعد کہا کہ تمہارے والد پر 90 ڈالر کا جرمانہ لگاؤں یا 30 ڈالر، یا پھر بغیر جرمانہ لگائے جانے دوں۔ تمہارے خیال سے مجھے کیا کرنا چاہئے؟