لندن : انسٹی ٹیوٹ آف فسکل اسٹیڈیز کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ امیر والدین کے نوجوان بچے غریب خاندانوں کے بچوں کے مقابلے میں خود چھ گنا زیادہ امیر ہوتے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف فسکل اسٹیڈیز نے برطانیہ میں دولت مند والدین کی جانب سے اپنے بچوں کو منتقل کئے جانے والے اکنامک ایڈوانٹیجز اثرات کا تجزیہ کیا۔
1970ء اور 1980ء کے درمیان دولت مند والدین کے ساتھ 30 سال کی عمر کے افراد کی پانچویں جنریشن کی اوسط دولت 107000 پونڈ تھی۔ تھنک ٹینک نے کہا کہ اس کے برعکس غریب ترین خاندانوں سے تعلق رکھنے والے والدین کی پانچویں جنریشن کی اوسط دولت 18000 پونڈ ہے۔ ان اعدادوشمار میں پنشن کی رقم کو شامل نہیں کیا گیا۔ آئی ایف ایس کے تجزئیے کے نتائج میں پتہ چلا کہ والدین کی آمدن کے مقابلے میں والدین کی جانب سے دولت کی منتقلی کے اقتصادی اثرات میں گہرا تعلق ہے، حتیٰ کہ ان کے والدین کی آمدن اور تعلیم کی سطح ایک ہی ہو، دولت مند والدین کے بچوں کی آمدن بھی زیادہ ہوتی ہے۔
آئی ایف ایس نے کہا کہ دولت مند والدین کے بچے بھی زیادہ رقم بچاتے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف فسکل اسٹیڈیز نے کہا کہ دولت مند والدین کے بچوں کو اپنے والدین کے مقابلے مں زیادہ رقم منتقل ہوتی ہے کیونکہ ان کا سرمایہ اپنے والدین سے زیادہ ہوتا ہے، اس لئے اگلی نسل کو دولت کا شیئر بھی بڑھ جاتا ہے، بہت سے والدین کی دولت نسل در نسل منتقل ہوتی ہے اور پانچویں نسل اپنے آبائو اجداد سے تقریباً تین گنا زیادہ دولت مند ہوتی ہے کیونکہ انویسٹمنٹ میں ان کے شیئر بڑھ جاتے ہیں۔ اس ریسرچ کے لئے فنڈنگ اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ کونسل نے کی۔