لندن:انگلینڈ میں نائٹ کلب اور بڑے ایونٹس پر جانے کے لیے کوویڈ پاسپورٹ کی مجوزہ اسکیم ختم کردی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلتھ سیکریٹری ساجد جاوید نے کہا ہے کہ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد اب اسکیم کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔
خیال رہے کہ کوویڈ پاسپورٹ اسکیم رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونا تھی۔
معلوم ہوا ہے کہ بعض ٹوری پارٹی اراکین پارلیمنٹ بھی کوویڈ پاسپورٹ کی مخالفت کر رہے تھے۔ادھر نائٹ ٹائم انڈسٹریز ایوسی ایشن نے حکومتی اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔