خاتون اوّل جِل بائیڈن شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی معترف

0 101

واشنگٹن:شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری نے واریئر گیمز (زخمی امریکی فوجی، سابق فوجیوں کے لیے کھیلوں کے مقابلے کی ایک تقریب) کی ورچوئل تقریب میں امریکی فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کر کے خاتون اوّل جِل بائیڈن کو متاثر کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے امریکی فوجیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’واریئر گیمز نے انہیں انویکٹس گیمز ( زخمی فوجی اہلکاروں اور سابق فوجیوں کے لیے اسی طرح کا ایک کثیر القومی کھیلوں کا ایونٹ) بنانے کے لیے متاثر کیا جو کہ پہلی بار 2014ء میں لندن میں منعقد ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ کھیل بہت اہم ہیں، یہ ان لوگوں کے لیے (فوجیوں) ہیں جنہوں نے ہمارے لیے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔‘

دوسری جانب خاتون اوّل جِل بائیڈن نے اس تقریب میں شہزادہ ہیری کو خراجِ تحسین پیش کیا جو کہ دو بار افغانستان میں بطور فوجی تعینات کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے افغانستان میں 20سال تک جاری رہنے والی جنگ کے بارے میں کہا کہ ’یہ ہمارےاقدار جو کہ ہمیں بہت عزیز ہیں اُن کے دفاع کی جنگ تھی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کی، جس میں ہمارے بہادر مردوں اور عورتوں کے ایک بڑے گروپ نے حصّہ لیا۔جِل بائیڈن نے ہیری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’اور اس گروپ میں ہیری بھی شامل ہیں، یہ سب ایک سادہ اصول کے ساتھ رہتے ہیں، ایک ساتھ عوام کی خدمت کرتے ہیں، ایک ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ واریئر گیمز زخمی امریکی فوجیوں اور سابق فوجیوں کے لیے کھیلوں پر مبنی ایک ایونٹ ہے، یہ 2010ء سے امریکا میں ہر سال منعقد ہوتا ہے لیکن اس سال کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے منعقد نہیں ہوسکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.